Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوف و ہراس پھیلانے والے کالے جانور کی حقیقت کیا ہے؟

’ویڈیو وائرل ہونے کے باعث اس پر صارفین کی طرف سے بڑی لے دے ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سوشل میڈیا پر احد رفیدہ کے ایک پارک میں نظر آنے والے عجیب وغریب  کالے رنگ کے جانور کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس کے بارے میں لوگ مختلف قسم کی رائے دے رہے ہیں۔
العربیہ کے مطابق ویڈیو بنانے والے شخص کا دعوی ہے کہ یہ عجیب و غریب جانور یہاں نظر آیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے باعث اس پر صارفین کی طرف سے بڑی لے دے ہوئی ہے۔
ادھر محکمہ جنگلی حیات نے کہا ہے کہ ’وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر ایک ٹیم کو مذکورہ مقام پر روانہ کیا گیا ہے‘۔
’ٹیم نے مذکورہ جانور کو دیکھا ہے اور یقین دلایا ہے کہ یہ آوارہ کتے کے سوا کچھ نہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا صارفین کو چاہئے کہ معلومات شیئر کرنے سے پہلےاس کی صداقت کا جائزہ لیں‘۔
’جنگلی حیات کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات درکار ہوں تو محکمے سے رجوع کیا جائے‘۔
 

شیئر: