Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن چانسلر دورے میں سعودی تاجر خواتین سے بھی ملاقاتیں کریں گی

جدہ .....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے اتوار کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے قصر السلام میں ملاقات کی۔ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی خبررساںایجنسی کے مطابق اس موقع پر خادم حرمین شریفین کے مشیر گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ خالد الفیصل ، وزیر مملکت ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ جرمن چانسلر کے ہمراہ مملکت میں جرمنی کے سفیر اور جرمن سیاسی امور کے مشیر ڈاکٹر کرسٹوفر کے علاوہ اقتصادی اور مالیاتی امور کے مشیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہ سلمان اور جرمن چانسلر نے صنعتی ترقی کے حوالے سے مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جس میں مملکت کے وژن 2030کے حوالے سے ترقیاتی امور شامل تھے۔ دریں اثناءغیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور جرمنی کے مابین دیگر اہم امور پر بھی اتفاق کیا گیا جن میں سعودی طلبہ کی جر منی میں فوجی ٹریننگ شامل ہے۔ جرمن چانسلر اپنے قیام کے دوران مختلف سعودی تاجر خواتین سے بھی ملاقاتیں کرینگی۔

شیئر: