سعودی عرب میں النماص پولیس کی سپیشل فورس نے ایتھوپیا کے 3 دراندازوں کو پناہ دینے پرایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا کہ’ غیر قانونی تارکین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی ہے جبکہ سعودی شہری کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔
پولیس ترجمان نے انتباہ کیا کہ’ جو بھی سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مملکت میں داخل ہونے یا اندرون ملک سفر کی سہولت فراہم کرے گا، رہائش کا بندوبست کرے گا یا کسی بھی صورت میں ان کی کوئی مدد کرے گا اسے پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔ ٹرانسپورٹ اور مکان ضبط کر کرنے کے ساتھ ذرائع ابلاغ میں تشہیر بھی ہوگی‘۔