بہار---گیا کے سیراری اشٹیشن کے قریب ریلوے پل پارکرتے ہوئے مال گاڑی سے کٹ کر8افراد ہلاک اور6زخمی ہوگئے۔یہ لوگ پسنجر ٹرین سے اترکر پٹری پرچلتے ہوئے گاؤں جارہےتھے اسی دوران شیخ پورا سے آنیوالی مال گاڑی کی زد میں آکرہلاک ہوگئے۔جائے حادثہ پرلکھی سرائے کے ڈی ایم سنیل کمار اور ایس پی اشوک کمار پہنچے انہوں نے لواحقین کو چارچار لاکھ روپے معاوضہ دینے کااعلان کیا۔حادثے کے بعد کیول ،گیا روٹ پرٹرینوں کی آمدورفت معطل رہی ۔دانا پور ریلوے کے ڈی آر ایم ،آرکے جھا نے بتایا کہ غلطی ریلوے کی نہیں بلکہ حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی ہے جو ریل کی پٹری پر جارہے تھے جبکہ پٹری سے ملی سڑک بھی موجود ہے ،اسی وجہ سے محکمہ ریل نے معاوضے کی مانگ کو رد کردیا تاہم حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔