Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کا آزاد ویزہ کیسے حاصل کیا جائے؟

امارات میں تین طرح کے ویزے متعارف کرائے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
 متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ  ملازمت کے لیے امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے سلسلے میں غیرملکیوں کو تین آپشن دیے گئے ہیں۔
ایک آپشن ملازمت کے سادہ ویزے کا ہے دوسرا گرین اقامہ ویزہ اور تیسرا معاون سہولیات پیش کرنے والے مزدوروں اورگھریلو کارکنوں کا ویزہ ہے۔ 
الامارات الیوم کے  مطابق اماراتی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے توجہ دلائی ہے کہ پرائیویٹ اورحکومتی سیکٹرز اور آزاد زونز کے حکام  غیرملکی کارکنان کو سادہ ورکنگ ویزہ جاری کرتے ہیں جبکہ گرین اقامہ ویزہ ہنرمند افراد کے لیے خاص ہے یہ  پانچ سالہ ہوتا ہے۔ ویزے کی تیسری قسم معاون خدمات فراہم کرنے والے مزدوروں یا گھریلو عملے سے تعلق رکھتی ہے۔ 
اماراتی ای گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ گرین اقامہ پہلی بار 2021 میں جاری کیا گیا۔ گرین اقامہ ہولڈر کو کسی اسپانسر یا میزبان یا آجر اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس ویزے کی میعاد پانچ سال ہے اور ختم ہونے پر توسیع ہوسکتی ہے۔ 
آزادانہ طریقے سے اپنا کام کرنے والے (فری لانسر) اور نجی طریقے سے ملازمت کرنے والے اور ہنر مند حضرات گرین اقامہ ویزہ حاصل  کرسکتے ہیں انہیں اس کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ 
اماراتی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے توجہ دلائی ہے کہ گرین اقامہ حاصل  کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فری لانسر اور نجی کام کرنے والے مندرجہ ذیل  تقاضے پورے کریں۔ آزاد ورک پرمٹ، وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن سے پرائیویٹ کام کا پرمٹ حاصل کریں ان کے لیے ضروری ہوگا کہ کم از کم گریجویشن ہو یا سپیشل  ڈپلومہ ہولڈر ہو۔ 
فری لانسر کے لیے ضروری ہوگا کہ درخواست دینے سے قبل سالانہ آمدنی کم از کم  3 لاکھ 60 ہزار درہم دکھائیں۔ اس حوالے سے دو سال کے بینک سٹیٹمنٹ دکھانے ہوں گے۔ 
ای گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ روزگار کے لیے  گرین اقامہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے امیدوار کو مندرجہ ذیل مہارتوں کا حامل ہونا ضروری ہوگا۔ 

گرین اقامہ ہولڈرکوکسی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی(فوٹو، ٹوئٹر)

ریاست میں ورک پرمٹ موثر معاہدہ ملازمت کے بموجب ملا ہوا ہو۔ وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن کے یہاں منٖظور کردہ پیشوں میں اول، دوسرے یا تیسرے درجے کے ہنرمندوں کے زمرے میں شامل ہو۔ ماہانہ تنخواہ پندرہ  ہزار درہم سے کم نہ  ہو۔ 
ای گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ جتنی مدت کے لیے پہلی بار گرین اقامہ  جاری کرایا گیا ہوگا اتنی ہی مدت کے لیے ویزہ  ختم ہونے پر اس میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔ 
ای گورنمنٹ نے سادہ ورکنگ ویزے کے حوالے  سے بتایا ہے کہ غیرملکی یہ ویزہ امارات میں حاصل کرسکتا ہے عام طور پر یہ دو سال کا ہوتا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر یہ ویزہ دو سال کا نکلواتا ہے۔ اگر سرکاری ادارے یا فری زون میں کام کررہا ہو تو تب بھی اس کا دورانیہ دو سال کا ہی ہوگا۔ 

شیئر: