Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور کے بغیر ٹیکسیاں جلد دبئی کی سڑکوں پر

بغیر ڈرائیور والی ٹیکسیوں کا تجربہ جمیرا ون سے شروع ہوگا (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار خالد العوضی نے  کہا ہے کہ ’جلد دبئی کی سڑکوں پر ڈرائیور لیس ٹیکسیاں نظر آئیں گی۔'
خالد العوضی کے مطابق ’متعدد مقامات پر خود کار پانچ ٹیکسیاں تجرباتی طور پر چلائی جائیں گی،بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کا تجربہ جمیرا ون زون سے کیا جائے گا۔' 
الامارات الیوم کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈرائیور لیس ٹیکسیوں کا تجربہ آئندہ چند ہفتوں میں اور سال رواں کے اختتام سے قبل شروع کردیا جائے گا۔ 
 اتھارٹی الخیلج کمرشل زون اورسٹی سینٹر میں سمارٹ گاڑیاں چلانے کے لیے میپ تیار کررہی ہے۔ جمیرا ون زون کا اضافہ بھی اس میں ہو گا۔ یہ نقشے جولائی میں ہی تیار کرلیے گئے تھے۔
العوضی نے جیٹیکس 2022 نمائش میں شرکت کے موقع پر کہا کہ اتھارٹی نے جیٹیکس کے اپنے سٹال پرعوام کو دکھانے کے لیے خودکار ٹیکسی سجائی گئی ہے۔  یہ سان فرانسسکو میں زیر استعمال ان دسیوں ٹیکسیوں میں سے ایک ہے جو وہاں عام ہو چکی ہیں۔ اس طرح کی مزید چار ٹیکسیاں لائی جائیں گی اور دبئی میں ان کا تجربہ ہوگا۔ 
العوضی نے بتایا کہ جیٹیکس میں جو کروز ٹیکسی دکھائی جا رہی ہے وہ سمارٹ گاڑی ہے اور یہ سان فرانسسکو میں 50 ہزار میل کا سفر طے کر چکی ہے۔ اس سے وہاں کے لوگ سفر کر چکے ہیں۔ 

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: