سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے معذور افراد کےلیے مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مختلف علاقوں میں محکمہ ٹریفک نے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار 629 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔ یہ ان گاڑیاں معذور افراد کےلیے مختص پارکنگ میں کھڑی کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ ٹریفک قوانین کے مطابق معذور افراد کے لیے مخصوص پارکنگ میں صرف معذور افراد ہی گاڑی کھڑی کر سکتےہیں، غیر معذور شخص کا مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا خلاف ورزی ہے۔
محکمہ ٹریفک اس سے قبل متعدد مرتبہ آگاہی مہم چلا چکا ہے، تمام شاپنگ مالز، بڑی دکانوں اور مارکیٹوں کے مالکان کو معذوروں کے لیے الگ پارکنگ مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
’معذور افراد کےلیے مختص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کی خلاف ورزی پر صرف جرمانہ ہی نہیں ہوتا، بعض حالات میں گاڑی ضبط بھی کی جاتی ہے۔