Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں پارکنگ فیس کی ادائیگی اب الیکڑانک نظام سے

پارکنگ فیس کے حوالے سے پیپر ٹکٹ نظام ختم کرد یا گیا ہے(فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کے ٹرانسپورٹ سینٹر نے کہا ہے کہ ’ پارکنگ فیس کا نظام اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔  پارکنگ فیس الیکڑانک نظام کے ذریعے ادا کی جائے گی‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی ٹرانسپورٹ سینٹر نے بیان میں کہا کہ’ ریاست میں پارکنگ فیس کی ادائیگی کےلیے ہر جگہ مشینیں نصب کی گئی ہیں جو جی فائیو ٹیکنالوجی سے مربوط ہیں‘۔  
ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ’ پارکنگ فیس کے حوالے سے پیپر ٹکٹ نظام ختم کرد یا گیا ہے۔ صرف الیکڑانک ذرائع ہی سے پارکنگ فیس ادا کی جاسکے گی‘۔ 
 فیس کی ادائیگی پارکنگ کی نوعیت کے انتخاب، گاڑی نمبر اور پارکنگ دورانیے کے اندراج کے بعد مواقف کارڈ، کیش یا اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کی جا سکے گی۔
ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ نئی سمارٹ سکرین گاڑی کی نمبر پلیٹ وغیرہ سے متعلق معلومات کے اندراج کی سہولت مہیا کرے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ بارہ سو سے زیادہ مشینیں نصب کی جائیں گی جو جی فائیو ٹیکنالوجی سے مربوط ہوں گی۔ سال رواں کے  اختتام سے  قبل تمام کام مکمل کرلیےجائیں گے‘۔
علاوہ ازیں امارات کی ریاست عجمان میں بلدیاتی کونسل نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے اختتام تک 17 ہزار267  چارجڈ پارکنگ تیار کی گئی  ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے سسٹم ڈیجیٹل بنا یا جا رہا ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق عجمان کی بلدیاتی کونسل نے چارجڈ پارکنگ کے حوالے سے 7 خلاف ورزیوں کا چارٹ جاری کیا ہے۔غیرمنظم طریقے سے گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ ہوگا۔
’ریزرو مقامات پر گاڑی پارک کرنے، فیس ادا کیے بغیر جنرل پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے، ادا شدہ فیس سے زیادہ مدت تک گاڑی کھڑی کرنے، بغیر پرمٹ نامناسب طریقے سے ٹرک پارک کرنے، معذوروں کے لیے مختص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے اور مساجد کی چارجڈ پارکنگ میں زیادہ دیر تک گاڑی کھڑی کرنے پر بھی جرمانہ ہوگا‘۔ 
بلدیہ کا کہنا ہے کہ’ محدود اور طویل مدت کے لیے پارکنگ بک کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے‘۔ 

شیئر: