Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المزاحمیہ کمشنری میں گلاب اور انجیر فیسٹول کا آغاز بدھ سے

فیسٹول میں 50 باغبان اور زراعت سے متعلق متعدد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں(فوٹو سبق)
سعودی عرب کی المزاحمیہ کمشنری میں آئندہ بدھ کو پہلی مرتبہ گلاب اورانجیر فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔ اپنی نوعیت کے منفرد فیسٹول کا افتتاح کمشنرالمزاحمیہ کریں گے۔  
سبق نیوز کےمطابق گلاب اورانجیر فیسٹول میں 50 باغبان اور زراعت سے متعلق متعدد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ فیسٹول 4 دن جاری رہے گا۔ 
فیسٹول کے انتظامات میں متعدد سرکاری ادارے بھی شریک ہیں جبکہ فلاحی تنظیمیں اورالمزاحمیہ کمشنری کے سیاحتی کالج کے طلبا بھی منتظمین میں شامل ہیں۔ 
واضح رہے المزاحمیہ کمشنری انجیر کی کاشت کےلیے معروف ہے یہاں 265 ہزار مختلف اقسام کی انجیر کے درخت ہیں جن میں السطانی، اسپینی، البراون وغیرہ شامل ہیں۔ 
کمشنری میں انجیر کی سالانہ کاشت 17 ہزار ٹن کے زیادہ ہوتی ہے۔ یہاں انجیر کے علاوہ دیگر پھلوں کی بھی کاشت کی جاتی ہے تاہم علاقہ انجیر کی کاشت کےلیے غیرمعمولی شہرت کا حامل ہے۔
المزاحمیہ کمشنری میں گلاب کے انواع واقسام کے کھیت بھی ہیں جن سے سالانہ 12 ملین پھول حاصل کیے جاتے ہیں۔ 

شیئر: