Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گیمز2022: سوئمنگ سٹار کوثر البارودی نے دو طلائی تمغے جیت لیے

کوثر البارودی منگل کو یہ اعزاز حاصل کر کے اپنا نام سعودی کھیلوں کے ریکارڈز میں درج کرانے میں کامیاب ہوئیں (فوٹو: سعودی وزارت کھیل)
سعودی سوئمنگ سٹار کوثر البارودی شہزادہ فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس کے واٹر سپورٹس ہال میں منعقد ہونے والے خواتین کے تیراکی کے مقابلوں میں دو گولڈ میڈلز جیت لیے ہیں۔
عربی جریدے ’الشرق الأوسط‘ کے مطابق تیراک کوثر البارودی منگل کو یہ اعزاز حاصل کر کے اپنا نام سعودی کھیلوں کے ریکارڈز میں درج کرانے میں کامیاب ہوئیں۔
یہ مقابلے ’سعودی گیمز 2022 ‘ کا حصہ ہیں جو سات نومبر تک جاری رہیں گے۔
خواتین کے 50 میٹر فری سٹائل مقابلے میں کوثر البارودی نے 29 اعشاریہ 29 سیکنڈ کے دورانیے میں ہدف تک پہنچ کر طلائی تمغہ جیتا۔
 اس کے بعد 30 اعشاریہ ایک سیکنڈ کے ساتھ ھنا جابر دوسرے جبکہ 30 اعشاریہ 70 سیکنڈ کے ساتھ مشاعل العاید تیسرے نمبر پر تھیں۔ مشاعل العاید نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
بعدازاں کوثر البارودی نے خواتین کے 50 میٹر بریسٹ سٹروک مقابلے میں 38 اعشاریہ 20 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ دوسرا سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
بریسٹ سٹروک مقابلے میں مریم مصطفیٰ 39 اعشاریہ 37 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ مشاعل العاید 41 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
ان مقابلوں کے فاتحین کو سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن اضواء العریفی، خواتین کی کھیلوں کی کمیٹی کی رکن منی الشہاب اور سعودی سوئمنگ فیڈریشن کے صدر انجینئر احمد العریفی نے انعامات سے نوازا۔

شیئر: