Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی شہزادی نورہ یونیورسٹی میں ثقافتی اور سائنسی فورم کا انعقاد

مختلف شعبوں میں خواتین کی کارکردگی پر توصیفی اسناد سے نوازا جاتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں شہزادی نورہ  بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی طالبات کے لیے تیسرے ثقافتی اور سائنسی فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں سہ روزہ تقریب چھ تا آٹھ نومبر منعقد کی جائے گی جس کا مقصد تعلقات مضبوط کرنا، تعاون کو فروغ دینا اور شرکت کرنے والوں کے لیے ذہانت کے تبادلے میں مدد کرنا ہے۔

طالبات اپنی کارکردگی کے اظہار کے لیے اندراج کرا سکتی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس تین روزہ  فورم میں قرآن، حدیث، ادب، فنون، خطاطی، سائنسی تحقیق، اختراعات اور مصنوعی ذہانت جیسے کئی شعبوں میں مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔
یونیورسٹی میں طالبات کے امور کی ڈین محترمہ منیرہ المقرن نے بتایا ہے کہ اس فورم کے انعقاد کا مقصد نوجوان ہنرمندوں کی مدد کرکےثقافتی اور سائنسی شعبوں میںخواتین کی  صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس کے علاوہ  خلیج عرب خطے کے مستقبل کے تصورات کو حاصل کرنے کے لیے  منفرد  مہارتوں میں مجموعی طور پر اپنے تعلقات مضبوط بنانا ہے۔
دریں اثنا  ڈین نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے طالبات کسی بھی شعبے میں اپنی عمدہ کارکردگی کے اظہار کے لیے شہزادی نورہ پرائز فار ویمن میں 15جنوری2023 تک اپنے نام کا اندراج کرا سکتی ہیں۔

سعودی خواتین کو تخلیقی صلاحیتیں ابھارنے میں مدد کی جاتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

یونیورسٹی کے صدر اور اعلیٰ  پرائز کمیٹی کے سربراہ انس العیسیٰ نے بتایا ہے کہ شہزادی نورہ پرائز فار ویمن ایکسی لینس تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے سماجی پلیٹ فارم ہے۔
یہاں ہر سال مختلف شعبوں میں سعودی خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا اور ان کی کوششوں کا احترام کرنا ہے اور خواتین کی شاندار کارکردگی پر انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا جاتا ہے۔
اس فورم کے ذریعے سعودی خواتین کو کامیابی کے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ ابھارنے اور مملکت کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے فورم میں شرکت کے لیے ویب سائٹ https://nourahprize.pnu.edu.sa/customer/login# پر رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: