Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی فضائی اکیڈمی سے فارغ التحصیل پہلا سعودی پائلٹ

اکیڈمی اعلی تعلیم کا روسی فوجی ادارہ ہے جو وزارت دفاع کے زیر انتظام ہے(فوٹو العربیہ)
سعودی شہری فیصل العطوی نے روسی فضائی اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے پہلے پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق روسی فضائی اکیڈمی کی تقریب تقسیم اسناد کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 400 سے زیادہ پائلٹ روسی فضائی اکیڈمی کی تقریب میں شریک ہیں۔
اکیڈمی سے گیارہ نے ڈپلومہ امتیازی پوزیشن اور گولڈ میڈل کے ساتھ حاصل کیا ہے جبکہ ڈپلومہ لینے والے 55 پائلٹس کو امتیازی پوزیشن ملی ہے۔ 
ففضائی اکیڈمی اعلی تعلیم کا روسی فوجی ادارہ ہے جو وزارت دفاع کے زیر انتظام ہے۔
فیصل العطوی کے والد نےبیٹے کی کامیابی پر مسرت اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ اس کامیابی کا صحرا سعودی قیادت کو جاتا ہے جو سعودی نوجوانوں کو دنیا کی بہترین جامعات میں تعلیم کے مواقع فراہم کررہی ہے‘۔
فیصل العطوی کے والد نے ٹویٹ کی کہ ’آج ہم فخر محسوس کررہے ہیں۔ اس بات کے لیے کہ مسلسل محنت کا پھل  ہمیں مل رہا ہے۔ گورنر تبوک کے بھی شکر گزار ہیں جو علاقے کے نوجوانوں کی مسلسل سرپرستی کررہے ہیں‘۔ 
سوشل میڈیا پر صارفین ہیش ٹیگ جاری کرکے فیصل العطوی کو کامیابی پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

شیئر: