Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: محمد حارث فخر زمان کی جگہ سکواڈ میں شامل

فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم نے گھٹنے کی انجری کا شکار بیٹر فخر زمان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو ٹی20 ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں کے لیے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
خیال رہے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نیدرلینڈز کے کے خلاف میچ میں رن آؤٹ سے بچنے کے لیے ڈائیو لگاتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ورلڈ کپ کی شروعات سے قبل بھی فخر زمان فٹنس کے مسائل سے نبرد آزما تھے اور انہیں ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں لیگ سپنر عثمان قادر کی جگہ باقاعدہ طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث بھی ٹیم کے ساتھ بحیثیت ریزرو کھلاڑی آسٹریلیا گئے تھے اور فخر زمان کی انجری کئ صورت میں انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور آج انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کھلایا بھی جاسکتا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات دیگر ٹیموں کے میچز کے نتائج پر منحصر ہیں۔
پاکستان کی جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے کے ساتھ یہ بھی توقع ہوگی کہ انڈیا کو اگلا میچ زمبابوے ہرا دے۔
دوسری صورت میں جنوبی افریقہ کو نیدر لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد ہی پاکستان ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رہیں گی۔
پاکستان سُپر 12 مرحلے کا چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف سڈنی میں آج کھیلے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو ابتدائی دونوں میچز میں انڈیا اور زمبابوے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیدر لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ میں واحد فتح حاصل کی۔

شیئر: