Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میمن ویلفیئرسوسائٹی کی9سالہ خدمات قابل تحسین ہیں، ڈاکٹر عمر چھاپرا

ہمیں فخر ہے ایدھی اورڈاکٹر چھاپرا جیسے لوگ ہماری کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں
جدہ (زبیر پٹیل) میمن ویلفیئرسوسائٹی کی9سالہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار ڈاکٹر عمر چھاپرا نے گزشتہ دنوں میمن ویلفیئر سوسائٹی کی نویں سالگرہ تقریب کے انعقاد پر کیا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ارکان بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں اسکا صلہ اللہ پاک ضرور عطا کرینگے۔ تقریب میں میمن برادری کی جدہ میں مقیم فیملیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مہمان خصوصی ماہر معاشیات ، اسکالراور شاہ فیصل ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا تھے۔ تقریب کا آغاز محمد اسماعیل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، احمد عرفان نے نعت پیش کی۔ صدر میمن ویلفیئر سوسائٹی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اورشکریہ اداکیا۔ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری طیب موسانی نے 9سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ میمن برادری سے عبدالستار ایدھی جیسے خدمت گار اور ڈاکٹر عمر چھاپرا جیسے عالم، دانشور اور ماہر معاشیات پیدا ہوئے ہیں۔ سرپرست میمن ویلفیئر اقبال ایڈوانی نے سوسائٹی کے ارکان کی خدمات کو سراہا۔ شیخ لقمان نے کہا کہ وہ بھی بانیان ویلفیئر سوسائٹی میں سے ہیں اور آج سوسائٹی کو تناور درخت کی شکل میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔نویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب کو کامیابی سے منعقد کرنے پر منصور شیوانی، شعیب سکندر، سراج آدمجی، احمد کمال مکی، کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا

شیئر: