Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیدڑ شیر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،نواز شریف

لیہ.. وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین کا ایجنڈا جھوٹ بولنا اور الزام لگانا ہے ۔ روز گالیاں نکالی جاتی ہیں ۔ ہم گالی کا جواب نہیں دیتے ترقی کی بات کرتے ہیں ۔ زندگی میں کسی پر گندگی نہیں اچھالی ،اپنی زبان گندی نہیں کی ۔کیا دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا آپ کا لیڈر ہو سکتا ہے ۔لیہ میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے کارکن شیر ہیں اور وہ گیدڑ ہیں ۔ 100 گیدڑ بھی آجائیں تو شیرکا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ سی پیک نہ بنے ۔ غریبوں کو ہیلتھ کارڈ نہ دئیے جائیں ۔ پاکستان ترقی نہ کرے اور مستحکم نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دل سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔ سی پیک پر پرے زور و شور سے کام جاری ہے ۔مخالفین نے4 سال میں کبھی کام کی بات نہیں کی ۔ ان کا کام محض شور مچاناہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی لعنت کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے ۔ ایک مرتبہ بجلی آئے گی تو پھر کبھی نہیں جائے گی ۔آئندہ سال10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ۔ وزیر اعظم نے لیہ کے لئے ہیلتھ کارڈ اسکیم اور گیس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔

 

شیئر: