Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کے گھر داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شہری گرفتار

’مذکورہ شخص غیر طبعی حالت میں تھا، ویڈیو کی بنا پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
الخبر پولیس نے ایک غیرملکی کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مشرقی ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص غیر طبعی حالت میں تھا جب اس نے ایک غیر ملکی فیملی کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی‘۔
’شہری کی شناخت کی گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
 

شیئر: