اسی طرح گروپ ٹو میں انڈیا کی ٹیم سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کر کے پہلے اور پاکستان کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔
پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ہو گا جو بدھ کو سڈنی میں ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان جمعرات کو ایڈیلیڈ کے کرکٹ گراؤند پر ہو گا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کا آخری میچ اتوار کو انڈیا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا جو انڈین کرکٹ ٹیم نے بآسانی 71 رنز سے جیت لیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے انڈین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں سے نیوزی لینڈ نے پانچ میں سے تین میچز جیتے۔ گروپ ون میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھی پانچ میں سے تین میچ جیتے اور سات پوائنٹس حاصل کیے۔
گروپ ون میں انگلینڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔ فوٹو: اے ایف پی
گروپ ٹو میں انڈیا نے پانچ میں سے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس حاصل کیے جبکہ پاکستان نے پانچ میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔