Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں میں ہیلتھ انشورنس کے ضابطوں میں ترمیم، سہولتیں کیا ہیں؟

دو نئے زمرے وی وی آئی پی اور وی آئی پی متعارف کرائے گئے ہیں( فائل فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں سرکاری منصوبوں اور معیاری اخراجات کے ادارے نے ہیلتھ انشورنس کے سلسلے میں سرکاری ملازمین کے دو نئے زمرے  وی وی آئی پی اور  وی آئی پی متعارف کرائے ہیں۔
عکاظ اخبا رکے مطابق اعلی انتظامی اسامیوں، مشیران اورعہدیداران کے لیے وی وی آئی پی جبکہ درمیانے دفتری کارکنان، تکنیکی و سپیشلسٹ اسامیوں اورامدادی کارکنان کےلیے وی وی آئی پی ہے۔
ایڈوانس ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے شرائط و ضوابط کا فریم ورک مقررکیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اس کی منظوری دی ہے۔
 ایڈوانسڈ ہیلتھ انشورنس ہولڈر کو پالیسی سے خارج صحت اخراجات کی ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔ غیرملکی ہنرمند ملازمین کے  لیے ہیلتھ انشورنس کا آپشن بھی  دیا گیا ہے۔ 
نئی ترمیم کے بموجب سرکاری ملازم کے والدین کے لیے ہیلتھ انشورنس کی انتہائی مد بڑھا کر 5 لاکھ  ریال کردی گئی ہے جبکہ انشورنس سے استفادے کے  لیے پیشگی منظوری کی شرط منسوخ کی گئی ہے۔
 انشورنس لاگت کے نرخنامے کے حوالے سے بھی ترامیم کی گئی ہیں۔ پیشکش کی وصولی کا دورانیہ کم کرکے سات دن کردیا گیا ہے جبکہ انشورنس کے زمروں کے لیے مشترکہ نرخنامے کے استعمال کا اصول منظور کیا گیا ہے جو اس سے قبل عمرے کے زمروں سے منسلک تھا۔
اسی کے ساتھ ملازمین کی کارکردگی جانچنے کا انڈیکس  شامل کیا گیا ہے اور جرمانوں کا نیا چارٹ بنایا گیا ہے۔ انشورنس پیکیجز کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے زیادہ بہتر رپورٹنگ سسٹم ہے۔ 
ترمیم کے مطابق پانچ لاکھ  ریال تک سالانہ ہیلتھ انشورنس سکیم سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ بیرون مملکت علاج کے حوالے سے پہلی بار پچاس ہزار ریال تک بجٹ جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
138 سرکاری اداروں کو جن میں وزارتیں، اتھارٹیز، جامعات، محکمے، سرکاری ہسپتال، ہیلتھ سینٹرز، ریسرچ و افتا کا ادارہ، سپیشل سٹیز اور دیگرادارے شامل ہیں۔ 

شیئر: