Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کا وژن 3مراحل پر مشتمل ہوگا، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض: نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت کا ویژن 2030  تین مراحل پر مشتمل ہے ۔ پہلا 2020  جبکہ دوسرا 2025 اور تیسرا 2030 تک مکمل ہو گا ۔ اس دوران منصوبے کے مطابق اپنا ہدف حاصل کر لیں گے ۔ ویژن 2030  کو حاصل کرنے کیلئے جامع منصوبے مرتب کئے ہیں جن میں کوئی ابہام نہیں ۔ 2017 کے اختتام تک منصوبے پر عمل کرنے کیلئے مکمل طور پر یکسو ہو جائیں گے جس کے بعد 2018 سے پہلے مرحلے کا آغاز شروع ہو گا جو 3 برسوں پر محیط ہے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اس مرحلے میں 2منصوبوں پر عمل کیا جائیگا جن میں قومی تبدیلی پروگرام اور مالیاتی توازن پروگرام برائے 2020 شامل ہیں ۔ ہم کسی بھی موقع پر پیچھے نہیں رہ سکتے اسی لئے بروقت کام مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وقت کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ رہ جائیں ۔ منصوبے کے حوالے سے ہمارے پیش نظر معیار کو سامنے رکھنا بھی ہے ۔ نائب ولی عہد ٹی وی چینل ایم بی سی کے کمپیئر دادو الشریان کے پروگرام میں خصوصی انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا   مملکت کے ویژن کے پہلے مرحلے 2020 کے حوالے سے 10 منصوبے مقررکئے  گئے ہیں  متعلقہ حکومتی اداروں نے کام شروع کردیا ۔
 

شیئر: