Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجٹ خسارے میں 44 فیصد کمی ہوئی، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض: نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ  کامیاب حکمت عملی کے باعث بجٹ خسارے میں 44 فیصد کمی آئی ہے ۔ مملکت کے ویژن 2030 کا ہدف مملکت میں بے روزگاری کی شرح  کم کر کے 7 فیصد تک لانا ہے ۔حکومتی اداروں میں ملازمین کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سے  انہوںنے کہا کہ مراعات ختم کرنے کا فیصلہ وقتی تھا ۔  پٹرولیم اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی  بہتر ہونے کے بعد مراعات بحال کر دی گئی ۔ گزشتہ 8 ماہ میں اس فیصلے کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ( ملازمین کو دی جانے والی مراعات کے خاتمے کا فیصلہ ) اور اس طرح کے فیصلہ مختلف ممالک میں کئے جاتے رہے ہیں جو برسو ں پر محیط ہوتے ہیں ۔ انہو ںنے مزید کہا جس وقت فیصلہ کیا گیا تھا اس وقت  پٹرول کے نرخ 27 ڈالر فی بیرل تھے  ۔  2017 کے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات  کے علاوہ ذرائع آمد ن میں کافی اضافہ ہو ا ہے جو پہلے 111ارب ریال تھا، اب 200 ارب ریال تک پہنچ چکا ہے ۔
 
 

شیئر: