سعودی عرب اور ایران کے درمیان کوئی قدر مشترک نہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
ریاض:وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہےکہ ایران عالم اسلامی پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے کیونکہ وہ اپنے عقیدہ کے مطابق مہدی منتظر کیلئے ماحول کو اپنے مطابق ڈھالنا چاہتا ہے ۔ تہران کی شدید خواہش ہے کہ وہ خطے پر مکمل طور پر قبضہ جمالے ،اس کیلئے خواہ اسے اپنے عوام کی ہی کیوں نہ قربانی دینی پڑے ۔ ایرانی انتظامیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ گمراہ کن نظریئے پر کاربند ہیں، ایسے میں کس طرح مفاہمت کی جاسکتی ہے ؟ ایرانی انتظامیہ کا بنیادی ہدف سعودی عرب ہی ہے ۔ ہمارے اور ایران کے مابین کوئی قدر مشترک نہیں ۔