Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض: نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا کیونکہ وہاں دہشتگرد ملیشیا  نے قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کرکے اپنی حکومت قائم کرلی تھی ۔ مداخلت میں تاخیر کی صورت میں حالات مزید خراب ہو جاتے ۔  یمن میں اب صورتحال 80 سے 85 فیصد تک قابو میں ہے ۔ عرب اتحادی فوج اس بات پر قادر ہے کہ وہ چند دنوں میں حوثی باغیوں کا صفایا کر دے ۔ یمن جنگ کے حوالے سے سعودی عرب اور امارت  کے مابین اختلافات کی خبروں کے سوال پر  انہوں نے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ،یہ صرف افواہ ہیں ۔ حوثی اور معزول یمنی صدر صالح میں بہت اختلافات ہیں  ۔ یمنی قبائل حوثی باغیوں سے جلد ازجلد اور مکمل طور پر چھٹکارہ حاصل کرنے کے خواہاں ہیں ۔ بدعنوانی میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
 
 

شیئر: