راولپنڈی...فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور اداروں پر حملوں، شہریوں کے قتل اور خطرناک جرائم میں ملوث تھے۔جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میں برکت علی، عادل، اسحاق اور لطیف الرحمان شامل ہیں۔ چاروں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ۔مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرچکے تھے۔