Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی روز تک معمولی کمی بیشی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں کئی روز تک سونے کی قیمت میں معمولی کمی بیشی کے بعد جمعہ کو نسبتا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2250 روپے بڑھی ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 155400 روپے رہا۔
دس گرام سونے کی قیمت 1929 روپے اضافے سے 133230 روپے رہی۔
گولڈ مارکیٹ کے ڈیٹا کے مطابق یہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران سونے کی قیمت میں ایک دن کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 52 ڈالر اضافے سے 1760 ڈالر فی اونس رہی۔

شیئر: