Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کا فیسٹول سٹی مال آتشزدگی سے متاثر، آگ پر قابو پا لیا گیا

فائر فائٹرز اطلاع ملنے کے چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی کے فیسٹول سٹی مال پیر کی شام آگ لگنے سے متاثر ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ محدود پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی سول ڈیفنس نے بتایا کہ پیر کو شام سات بجکر 28 منٹ پرآپریشن روم کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔
فائر فائٹرز اطلاع ملنے کے چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
 ترجمان نے بتایا کہ’ القوز انڈسٹریل زون کے ایک گودام میں پیر کو آگ لگی تھی تاہم دبئی فیسٹیول سٹی مال آتشزدگی سے محدود پیمانے پر متاثر ہوا‘۔
فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے اطلاع  ملنے پر ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا۔ 
متاثرہ علاقے کو ضروری کارروائی کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: