Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ریستوران میں آگ لگ گئی، دو افراد زخمی

شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ریستوران میں آگ گیس لیک ہونے کی وجہ سے لگی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے ریاض کے النسیم محلے میں واقع ریستوران میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ریستوران میں آگ گیس لیک ہونے کی وجہ سے لگی ہے‘۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’گیس لیکج کے وقت سلامتی کے ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے‘۔
’گیس لیک ہو رہا ہوں تو آگ جلانے سے پرہیز کیا جائے، تمام دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں جائیں‘۔
’کمرے میں موجود تمام افراد کو باہر نکالا جائے اور سلینڈر کو بند کرنے کی کوشش کی جائے‘۔

شیئر: