Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں غذائی اشیا کے مراکز میں سعودائزیشن کی شرح 57 فیصد سے زیادہ 

نگراں کمیٹی نے غذائی اشیا کے مراکز کے تفتیشی دورے کیے ہیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں غذائی اشیا فروخت کرنے والے مراکز میں سعودائزیشن کی شرح 57 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودائزیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کی نگراں کمیٹی نے حبونا کمشنری اور نجران ریجن میں غذائی اشیا فروخت کرنے والے مراکز کے تفتیشی دورے کیے۔
کمیٹی کے افسران نے 36 شاپس کا جائزہ لیا جہاں  بارہ خواتین سمیت 185 سعودی غذائی اشیا کے تجارتی مراکز میں ملازم تھے۔

 تجارتی مراکز پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی تعداد 138 ریکارڈ کی گئی(فوٹو سبق)

دوسری جانب تجارتی مراکز پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی تعداد 138 ریکارڈ کی گئی۔ ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ 6 اداروں کو سعودائزیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے کوتاہی پر انتباہ دیا گیا۔ 
کمیٹی کا کہنا ہے کہ  سعودائزیشن کی شرح 57 فیصد سے زیادہ ہوچکی ہے۔ روزگار کے 22 مواقع ایسے ہیں جہاں سعودی ملازمین کے تقرر کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیئر: