Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

41 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

منشیات وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتارکیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کے افسران کے تعاون سے کافی کیپسول کی کھیپ میں چھپا کر41 لاکھ 309 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیا ت کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایا کہ’ نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے تین افراد کو ریاض ریجن میں گرفتارکیا گیا ہے‘۔ 

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں میں سے ایک یمنی درانداز اور دو سعودی شہری تھے۔ تینوں کو حراست میں لے کرابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
محمد النجیدی نے کہا کہ ’محکمہ انسداد منشیات مملکت اور اس کے نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے کی کوشش کرنے والے گروہوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ سمگلنگ کی کوشش اسی مہم کے تحت ناکام بنائی گئی ہے۔‘

شیئر: