Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے تین علاقوں میں درجہ حرات میں نمایاں کمی کا امکان

قومی مرکز کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 6 سے 9 سینٹی گریڈ تک متوقع ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 17 نومبر سےآئندہ ہفتے کے آغاز تک موسمی حالات میں تبدیلی کے بارے میں پیشگوئی جاری کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’جمعرات سے آئندہ ہفتے کی شروعات تک تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ میں مختلف مقامات پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ تینوں علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت 6 سے 9 سینٹی گریڈ تک متوقع ہے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی مرکز نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش اور موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
قومی مرکز کے مطابق’ سنیچر تک عسیر ریجن میں گرد آلود ہواؤں جبکہ جازان ، باحہ اور ریاض ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔

شیئر: