Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: باب شریف کی صفائی کا کام ٹھیکیدار سے واپس لے لیا گیا

جدہ: جدہ میونسپلٹی نے بلد کے علاقے باب شریف کی صفائی کا کام ٹھیکیدار کمپنی سے واپس لے لیا۔ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ باب شریف میں ناقص کارکردگی کی وجہ ٹھیکیدار کمپنی سے ٹھیکہ واپس لیا گیا ہے اور دوسری کمپنی کو دیا گیا ہے۔ ناقص کارکردگی پر ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نئی کمپنی نے باب شریف میں صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔ سابق ٹھیکیدار کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں کی بحالی کے لئے معاملہ وزارت محنت کے سپرد کردیا گیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: