Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: انجمن فروغ اردو کا عالمی مشاعرہ جمعرات کو ہوگا

 
بحرین (پ ر)انجمن فروغ ادب بحرین کے زیر اہتمام نواں عالمی مشاعرہ 2017 بروز جمعرات 18 مئی کی شام 8.30 بجےمقامی ہوٹل  میں منعقد ہوگا۔مشاعرے میں شرکت کے لئے پاکستان سے امجد اسلام امجد اعجاز رحمانی عمیر نجمی، ہند سے منصور عثمانی، امیر امام، شہزادہ کلیم پرکھر مالویہ، سعودی عرب سے عاطف چوہدری اور مونا نجمی شریک ہونگے جبکہ مقامی شعرا ء میں احمد عادل، طاہر عظیم، مختار عدیل، عدنان تنہا  اور عمر سیف کا انتخاب کیا گیا ہے ۔اس شام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جاویدملک ہونگے جبکہ صدارت امجد اسلام امجد کریں گے۔ مہمان اعزازی  اعجاز رحمانی اور نظامت کی ذمہ داری منصور عثمانی کے سپرد ہوگی۔ مشاعرے میں شرکت مفت ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: