شائقین کے قافلے دوحہ روانہ، آج افتتاحی میچ ہوگا
اتوار 20 نومبر 2022 10:12
’وزارت سپورٹس نے شائقین کو دوحہ پہنچانے کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام کر رکھا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور قطر کے درمیان سرحدی چوکی سلوی سے سعودی اور غیر ملکی شائقین کی بسیں دوحہ کے لیے روانہ ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی چوکی میں فٹبال شائقین کو کافی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
ادارہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کی انتظامیہ کے افراد چوکی پر موجود ہیں جہاں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے بسوں کے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
سعودی وزارت سپورٹس نے بھی شائقین کو دوحہ پہنچانے کے لیے خصوصی بسوں کا انتظام کر رکھا ہے۔
سعودی فٹبال ٹیم کے میچز دیکھنے اور قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے بسوں کی کافی تعداد مہیاکی گئی ہے۔
دوسری طرف آج اتوار کوقطر فیفا ورلڈ کپ کا افتتاح اور پہلا میچ ہوگا جس میں میزبان ٹیم کا ایکواڈور سے مقابلہ ہوگا۔