Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نفسیاتی مریضہ‘ نرس کی خودکشی کی کوشش میں سکیورٹی گارڈ ہلاک

خودکشی کی کوشش کرنے والی نرس کا علاج جاری ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
مصر کے ایک یونیورسٹی ہسپتال میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نرس نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے بلند عمارت سے چھلانگ لگا دی۔
جریدے ’العربیہ نیٹ‘ کے مطابق شدید قسم کے نفسیاتی عوارض کی شکار نرس نے اتوار کو کَفر الشیخ یونیورسٹی ہسپتال کی چھٹی منزل سے چھلانک لگائی اور وہ نیچے موجود کے سکیورٹی گارڈ کے اوپر جا گری۔
مصری اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق اتوار کو ہسپتال کی ڈائریکٹر کو اطلاع ملی کہ 22 سالہ نفسیاتی عوارض کی شکار نرس نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے ہسپتال کی چھٹی منزل سے چھلانک لگائی ہے۔
چھلانگ لگانے والی خاتون نیچے موجود 29 سالہ سکیورٹی گارڈ علاء رمضان یونس کے سر پر گری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی سکیوٹی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ واقعے کے چند گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔
دوسری جانب مذکورہ نرس کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
مصر کی پبلک پراسکیوشن کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ موت کا شکار ہونے والے نوجوان کی تدفین کر دی گئی ہے۔

شیئر: