Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پولیس رشتے داروں سے تحقیقات کررہی ہے۔ (فوٹو عاجل)
جازان کے ردیس الاعلی قریے میں جمعرات کو ایک واردات نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس کے ماتحت جرائم کے شواہد جمع کرنے والی سیکیورٹی ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر قانونی کارروائی کی اور نشانات کا ریکارڈ محفوظ کرلیا۔
جازان پولیس کا کہنا ہے کہ  متعلقہ اداروں نے قتل اور خودکشی کے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ شوہر اور بیوی کے رشتے داروں کو پوچھ گچھ کے لیے شامل کرلیا ہے۔ ان سب سے جرم اور اس کے اسباب کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی کے قتل میں چھری کا استعمال کیا اور رفیق حیات کے قتل کے بعد خود کو پھندا لگا کر ہلاک کرلیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: