نو بیاہتا جوڑے نے دسویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی
جمعرات 31 مارچ 2022 10:35
’مصری میڈیا کے مطابق واقعے کے پیچھے کوئی مجرمانہ شبہ نہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
مصر میں پولیس حکام نے طالبیہ کے علاقے میں شادی کے چند گھنٹے بعد نو بیاہتا جوڑے کی اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کے واقعے کی تفتیش شروع کی ہے۔
العربیہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان اور لڑکی کی وقوعہ کی رات شادی ہوئی تھی۔
انہوں نے طالبیہ کے علاقے میں دسویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا۔ ان کی خود کشی پرلوگ حیران و پریشان ہیں۔
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے جوڑے کی عمر 25 اور 30 سال تھی۔ مصری میڈیا کے مطابق واقعے کے پیچھے کوئی مجرمانہ شبہ نہیں۔
تفتیشی حکام وجوہ جاننے کے لیے متوفی کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ پولیس نے رپورٹ داخل کرنے کے بعد دونوں لاشوں کی تدفین کی اجازت دے دی ہے۔