Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کنویں میں گرگئی، شہری کو بچالیا گیا

’کنواں کھودنے والے شخص کو طلب کیا گیا ہے جبکہ وقتی طور پر باڑ لگا دی گئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ شہری دفاع نے خمیس مشیط میں گڑھے میں گرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو بچا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی گاڑی گہرے گڑھے میں گرگئی تھی جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا تھا۔
محکمہ شہری دفاع  نے کہا ہے کہ ’واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوا ہے جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘۔
’معلوم ہوا کہ یہ بہت بڑا کنواں ہے جسے کھود کر کھلا چھوڑ دیا گیا ہے اور اس پر کوئی انتباہی بورڈ نہیں ہیں‘۔
’شہری کو گھڑے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ گاڑی کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینوں کا سہارا لیا گیا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’کنواں کھودنے والے شخص کو طلب کیا گیا ہے جبکہ وقتی طور پر باڑ لگا دی گئی ہے‘۔

شیئر: