Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ا کشے اور سونم کو قومی ایوارڈ

نئی دہلی... صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے راشٹرپتی بھون میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور سونم کپور کو قومی ایوارڈ سے نوازا ۔ اکشے کمار کو ان کی فلم رستم کے لئے اور سونم کو نیرجا میں بہترین اداکاری پر یہ ایوارڈ ملا ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اکشے کمار نے ٹوئٹر پر لکھاکہ اس وقت جس خوشی و مسرت کا انہیں احساس ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ناناوتی کیس پر بنی فلم رستم میں اکشے کمار نے نیوی افسر رستم کا کردار ادا کیا تھا جس کے لئے ان کی کافی تعریف ہوئی تھی۔ اس فلم میں اکشے کے ساتھ الیانا ڈی کروزنے اہم کردار ادا کیا تھا۔

 

شیئر: