اسلام آباد..اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ معاملے میں اہم آئینی سوالات درپیش ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے نوٹس جاری کردیا۔واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔