Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفارتخانے کی پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد

وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کیا تھا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر محمود کو مبارکباد پیش کی ہے۔
جمعے کو ٹوئٹر پر امریکی سفارتخانے نے اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ ’ہم تجارت اور سرمایہ کاری، صحت، موسمیاتی تبدیلی، شمولیتی طرز حکومت اور علاقائی سلامتی سے متعلق مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے منتخب قیادت، عسکری حکام اور معاشرے کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔‘
جمعرات کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی منظوری کے بعد وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی کو ہمیشہ ہی اہم سمجھا جاتا ہے اور ذرائع ابلاغ کئی ماہ پہلے سے اس حوالے سے خبریں نشر کرنے اور اندازے لگانے شروع کر دیتے ہیں۔

شیئر: