Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجنٹائن کے عوام کو لیونل میسی سے ورلڈ کپ میں ’آخری کارنامے‘ کی امید

فٹ بال شائقین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا میسی واقعی فٹ تھے یا نہیں(فوٹو روئٹرز)
قطر میں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال 2022 شروع ہونے سے پہلے ارجنٹائن میں امیدیں تھیں کہ معروف فٹبالر لیونل میسی شاندار آخری کارنامے کے لیے تیار ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 شروع ہونے سے قبل لیونل میسی نے اصرار کیا کہ وہ جسمانی طور پر فٹ ہیں اور یہ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا۔
دس بار لا لیگا، سات بار بیلن ڈی آر، چار بار چیمپئنز لیگ اور ایک بار کوپا امریکہ جیتنے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کی یہ ٹرافی وہ ہے جو لیونل میسی کے ذاتی کلیکشن سے غائب ہے۔
خیال رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل 36 میچوں میں ناقابل شکست رہی تھی اوراس نے گزشتہ سال کے کوپا امریکہ کپ کے فائنل میں سخت حریف برازیل کو  شکست دے کر سب کو دنگ کر دیا تھا۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 میں اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب سے شکست کھانے کے بعد ارجنٹائن میں میسی کا پوسٹ مارٹم شروع ہو چکا ہے۔
فٹ بال کے پنڈت اور شائقین یکساں طور پر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا میسی واقعی فٹ تھے یا نہیں۔
لیونل میسی اپنے ٹخنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرنے سے قاصر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر ان کے بظاہر بگڑے ہوئے ٹخنے کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی حالانکہ انہوں نے محض آئس پیک پہنا ہوا تھا۔
سپورٹس اخبار اولے نے کہا کہ ’ 35 سالہ میسی زخمی نہیں ہیں لیکن ان کی عمر کی وجہ سے انہیں کئی منطقی بیماریاں ہیں‘۔
اس کے باوجود لیونل میسی ایک ایسی قوم کا پیارا ہے جس پر ان کی امیدیں وابستہ ہیں۔
سعودی عرب سے شکست کھانے کے اگلے دن لیونل میسی نے ٹرینگ کے دوران اپنے ساتھیوں سے کہا کہ ’یہ ہم پر منحصر ہے، ہم جانتے ہیں کہ ہمارے پاس (جیتنے کے) علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے لیکن ہم پہلے بھی اس قسم کے کھیل، کھیل چکے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے سر کو پانی سے اوپر اٹھا لیں‘۔
اگر ارجنٹائن نے قطر میں جاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنی امیدوں کو زندہ رکھنا ہے تو اسے سنیچر کو میکسیکو کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کو ہر صورت میں جیتنا ہو گا۔  

شیئر: