Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق روکنے کے لیے ٹیکس، مسجد نبوی کے صحن میں بچے کی ولادت اور بارش کے نئے ریکارڈ سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

فٹبال ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی فتح، جدہ میں ریکارڈ بارش اور مملکت آنے کے لیے کورونا ٹیسٹ سے متعلق خبریں ہفتہ رفتہ کے اہم موضوعات میں شامل رہیں۔
مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بچے کی ولادت، طلاق کے واقعات کو روکنے کے لیے بھاری ٹیکس لگانے کی تجویز بھی قارئین کی توجہ کا مرکز رہی۔

سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ہرا کر بڑا اپ سیٹ کر دیا، ملک میں جشن

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے ایک میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اَپ سیٹ کر دیا ہے۔
منگل کو دوحہ کے لیوسل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح اپنے نام کی۔ 
میچ کا پہلا گول ارجنٹائن کی جانب سے لیونل میسی نے پہلے ہاف کے دسویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا۔ 
خبر کی تفصیل جانیں

سعودی عرب آنے کے لیے ‘کورونا’ ٹیسٹ ضروری؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جسے عربی میں جوازات کہاجاتاہےکے ذمے جہاں سعودی شہریوں کے پاسپورٹ کا اجرا اورتجدید کاکام ہے وہاں یہ ادارہ غیرملکیوں کے رہائشی کارڈ جاری کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔
جوازات کے ادارے سے غیرملکی کارکنوں کے اقامے کا اجرا و تجدید کے علاوہ ایگزٹ ری انٹری اورخروج نہائی کا اجرا بھی کیاجاتا ہے۔
مکمل خبر جانیں

طلاق کے واقعات میں اضافے کو روکنے کے لیے بھاری ٹیکس لگایا جائے گا؟

سعودی عرب میں طلاق کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سدباب کے لیے طلاق پر بھاری ٹیکس لگانے کی تجویز سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور اس  پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
 معروف سعودی کالم نگار انجینیئر طلال القشقری نے سعودی اخبار میں لکھے گئے آرٹیکل میں دعوٰی کیا تھا کہ ’سعودی عرب میں طلاق کے واقعات بہت بڑھ گئے ہیں۔ ہر 10 منٹ میں ایک طلاق ہو رہی ہے۔ اسے روکنے کے لیے موثر اقدام کرنا ہو گا۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

جدہ میں شدید بارش نے 2009 کا ریکارڈ توڑ دیا، دو افراد ہلاک

سعودی عرب کے بین الاقوامی ساحلی شہر جدہ میں جمعرات کی بارش نے 2009 میں ہونے والی خوفناک بارش کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 
جمعرات کو ہونے والی طوفانی بارش سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ 
مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے  ترجمان کرنل محمد القرنی نے کہا ہے  کہ جدہ میں جمعرات کو موسلا دھار بارش اور سیلاب سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔  
مکمل خبر یہاں پڑھیں

مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بچے کی ولادت

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں خاتون نے طبی ٹیم کے رضاکاروں کی مدد سے بچے کو جنم دیا۔ طبی یونٹ کی بروقت امداد سے ولادت کا عمل آسان ہوگیا۔
عاجل نیوز کے مطابق مسجد نبوی میں موجود ہلال الاحمر کے یونٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون کے یہاں ولادت ہونے والی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

حائل کا صحرا سمندر کا منظر پیش کرنے لگا

حائل میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے بعد صحرا سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قاع الاجفر صحرائی علاقے میں تا حد نگاہ پانی جمع ہے  جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ شاید ساحل سمندر کی سیر کر رہے ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

زخمی سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی دوحہ سے ریاض منتقل، کامیاب سرجری  

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022  میں ارجنٹائن کے خلاف مملکت کے تاریخی میچ کے دوران شدید زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو مزید علاج کے لیے ایئرلفٹ کر کے ریاض پہنچا دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’فٹبالر یاسر الشھرانی کو بدھ کی صبح دوحہ کے حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ  ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

وزٹ ویزے پر آنے والے ڈرائیونگ کے لیے این او سی کیسے حاصل کریں؟

سعودی عرب میں ادارہ امن عامہ کی جانب سے وزٹ ویزے پرآنے والے زائرین کو ڈرائیونگ کے لیے این اوسی جاری کرنے کی سہولت ’ابشراعمال‘ پرفراہم کر دی گئی ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق رینٹ اے کارسروس کی کمپنیوں کو ابشر اعمال کے ذریعے خصوصی این او سی جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں جانیں

شیئر: