Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ: پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے ہرا دیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے ہرا دیا ہے۔
پولینڈ کی جانب سے میچ کا پہلا گول پیوتر زیلنسکی نے کھیل کے 39 ویں منٹ میں سکور کیا۔
پولینڈ کے رابرٹ لیوانڈوسکی نے میچ کے 81 ویں منٹ پر دوسرا گول کیا جسے سعودی گول کیپر محمد الاویس روکنے میں ناکام رہے۔
پولینڈ کی جانب سے گول کے پانچ منٹ بعد سعودی ٹیم کو سکور برابر کرنے کا موقع مل گیا تھا لیکن سعودی کپتان سالم الدوسیری نے پینلٹی مس کرکے یہ موقع گنوا دیا۔
سعودی کپتان سلمان الفرج کے زخمی ہونے کے بعد سالم الدوسیری کو پولینڈ کے خلاف فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے میچ کے لیے سعودی ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔ پولینڈ کی ٹیم کی کپتانی رابرٹ لیواندوسکی نے کی۔
واضح رہے کہ سعودی ٹیم گروپ سی میں ہے جس میں رجٹنائن، میکسیکو اور پولینڈ ہیں۔
سعودی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو سیلین ریزروٹ سٹیڈیم میں اپنے ہیڈ کوچ رینارد کی نگرانی میں تربیتی سیشن کیا۔ تربیتی سیشن کا آغاز وارم اپ سے ہوا اور پریکٹس میچ کھیلا گیا۔

سعودی قومی فٹ بال ٹیم کے کوچ رینارد نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب ورلڈ کپ کے آئندہ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

سعودی ٹیم کے کپتان سلمان الفرج اور ریاض شراحیلی نے جو ارجنٹائن کے میچ میں زخمی ہوگئے تھے میڈیکل عملے کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔
سعودی قومی فٹبال ٹیم کے فرانسیسی کوچ رینارد نے امید ظاہر کی ہے کہ ’سعودی عرب ورلڈ کپ کے آئندہ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔
پولینڈ کے خلاف میچ کے حوالے سے جمعے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’زخمی فٹبالر یاسر الشھرانی کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا تاہم ہمارے دل اور نیک تمنائیں یاسر الشھرانی کے ساتھ ہیں۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یاسرالشھرانی کی جگہ الغنام، سعود یا البریک میں سے کسی ایک کو موقع ملے گا۔

سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اَپ سیٹ کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے کہا تھا کہ ’ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے سامنے بڑا چیلنج ہے۔ سعودی عوام ارجنٹائن سے کامیابی پر پُرخوش اور نازاں بھی ہیں۔ ہم پُرسکون ہیں۔ ہمیں اسی انداز میں اپنا سفر مکمل کرنا ہوگا۔‘
سعودی ٹیم کے فرانسیسی کوچ کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب دنیا کے بڑے سے بڑے سپورٹس پروگرام کی میزبانی کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے کسی طرح کی کوئی خامی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اَپ سیٹ کیا تھا۔
دوحہ کے لیوسل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح اپنے نام کی تھی۔

شیئر: