Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس: جیکلین فرنانڈیز نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا

جیکلین فرنانڈیز پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر سکیش چندرشیکھر سے سات کروڑ انڈین روپے کی جیولری تحفے میں وصول کی (فوٹو: انڈیا ٹائمز)
بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے سکیش چندراشیکھر کیس میں مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔
فراڈیے کے طور پر پہچانے جانے والے سکیش چندراشیکھر پر کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اس سے قبل جیکلین فرنانڈیز نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کی تفصیلات مجسٹریٹ کے ساتھ شیئر کریں گی۔ انہوں نے سنیچر کو پٹیالہ ہاؤس ڈسٹرکٹ کورٹ میں بیان ریکارڈ کروایا۔
جیکلین فرنانڈیز پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر سکیش چندرشیکھر سے سات کروڑ انڈین روپے کی جیولری تحفے میں وصول کی۔ اس کے علاوہ انہیں کئی مہنگی ترین کاریں، قیمتی ہینڈ بیگز، ملبوسات اور بیش قیمت گھڑیوں کے تحائف بھی دیے۔
24 اگست کو تحقیقاتی ایجنسی نے کہا تھا کہ اس نے چنئی میں ایک بنگلہ، 82.5 لاکھ روپے نقد اور درجنوں لگژری گاڑیاں قبضے میں لی ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چارج شیٹ کے مطابق ’تحقیقات کے دوران، جیکلین فرنانڈیز کے بیانات 30 اگست 2021 اور 20 اکتوبر 2021 کو ریکارڈ کیے گئے۔
جیکلین فرنانڈیز نے اپنے بیان میں بتایا کہ ’انہیں گوچی، چینل کے تین ڈیزائنر بیگز، گوچی کے دو ملبوسات، لوئس ویٹن کے جوتے، ہیرے کی بالیاں اور مختلف رنگوں کے پتھروں سے بنی بریسلیٹ، دو ہرمیس بریسلیٹ جبکہ ایک منی کوپر بھی دی گئی جو انہوں نے لوٹا دی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق جیکلین فرنانڈیز نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’سکیش چندرشیکھر نے کئی مواقع پر ان کے لیے نجی جیٹ طیاروں پر سفر کا بھی انتظام کیا جو ہوٹل میں قیام کے علاوہ تھا۔‘

شیئر: