Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد تجارتی پردہ پوشی کےلئے حکمت عملی مرتب

ریاض..... مملکت میں انسداد تجارتی پردہ پوشی کی کمیٹی نے چھوٹے اور متوسط درجے کے کاروبار کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔الاقتصادیہ اخبار کے مطابق کمیٹی کی جانب سے مملکت میں سعودیوں کے ناموں پر غیر ملکیوں کے کاروبار کرنے کے خلاف تیار کی جانے والی حکمت عملی سے دیگر اداروں کو بھی مطلع کیا جائیگاتاکہ انکا سد باب کیا جاسکے ۔ وزارت تجارت کے مشیر ڈاکٹر عسان سلیمان کا کہنا تھا کہ تجارتی پردہ پوشی کے سد باب کےلئے عرصہ دراز سے کام کیا جارہا ہے ۔ مرتب کی جانے والی حکمت عملی رمضان المبارک میں متعلقہ اداروں کو پیش کی جائیگی تاکہ ان پر عمل کیاجائے ۔ 

شیئر: