Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریڈ ریمیڈیز کا نظام مسابقت کو فروغ دے گا: سعودی وزیر تجارت

یہ نظام مملکت کی برآمدات کو برقرار رکھنے کو بھی یقینی بنائے گا( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تجارت کے لیے ٹریڈ ریمیڈیز کا نظام سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ملکی مصنوعات کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ماجد القصبی نے کہا کہ ’ٹریڈ ریمیڈیز سے درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں مملکت کی کسٹم سرحدوں پر ان درآمدات کے خلاف اقدامات سے ممکنہ نقصان کو روکنے میں بھی مدد ملے گی‘۔
ماجد القصبی جو جنرل اتھارٹی فار فارن ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں، نے زور دیا کہ ٹریڈ ریمیڈیز کا نظام مملکت کی قومی صنعت کو اس نقصان سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سعودی وزیر نے مزید کہا کہ ’ یہ نظام مملکت کی برآمدات کو برقرار رکھنے کو بھی یقینی بنائے گا جو ٹریڈ ریمیڈیز کے طریقہ کار سے مشروط ہیں‘۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ماجد القصبی نے کہا کہ ’اس نظام سے متعلق کابینہ کی منظوری بھی نئی صنعتوں کی تخلیق اورملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار ہے اور یہ سب کچھ سعودی وژن 2030 کے اہداف اور مقاصد کے مطابق ہے‘۔
سعودی جنرل اتھارٹی فار فارن ٹریڈ نے گزشتہ ماہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے تعاون سے 25 سے 27 اکتوبر تک ریاض میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔
’ مارکیٹ ایکسیس‘ کےعنوان سے ورکشاپ کا انعقاد ڈبلیو ٹی او میں بین الاقوامی ماہرین کے ایک گروپ نے کیا تھا جس میں سرکاری اداروں کے نمائندوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔
اس ایونٹ کا مقصد مارکیٹ تک رسائی،کسٹم اور نان ٹیرف کے طریقہ کار، اور ڈبلیو ٹی او کے کام کے ذریعے سرکاری اداروں میں ماہرین کی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔
ورکشاپ کا مقصد ٹیرف اور رعایتی نظام الاوقات سے متعلق ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں اور قواعد کے بارے میں تکنیکی مہارت اورعلم کو فروغ دینا تھا۔
جنوری 2019 میں قائم کی گئی جنرل اتھارٹی آف فارن ٹریڈ، مملکت میں بین الاقوامی تجارتی فوائد اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے جوابدہ ہے اورغیر ملکی تجارت کے میدان میں اپنے مفادات کا دفاع کر کے قومی معیشت کی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے۔

شیئر: