Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ایئرلائن کی طائف کےلیے ہفتے میں تین پروازیں

سعودی عرب کا شہر طائف قطر ایئر لائن کاچھٹا سٹیشن ہے (فائل فوٹوعاجل)
قطر ایئرلائن (القطریہ) نے آئندہ سال3جنوری سے طائف کے لیے ہفتے میں تین پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق طائف کے لیے پروازوں کی بحالی سے القطریہ کی پروازوں میں 150 سے زیادہ ایئرپورٹس شامل ہوجائیں گے۔ دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایشیا، افریقہ، یورپ، جنوبی و شمالی امریکہ  کے براعظموں کے لیے القطریہ کی  پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
القطریہ ان دنوں ریاض کے لیے یومیہ دو، جدہ کے لیے چار اور مدینہ  منورہ کے لیے 2 پروازیں چلا رہی ہے۔ دمام کے لیے اس کی یومیہ پروازوں کی تعداد پانچ ہے۔ قصیم کے لیے بھی القطریہ کی پروازیں مہیا ہیں۔
سعودی عرب کا شہر طائف قطر ایئر لائن کاچھٹا سٹیشن ہے۔ 

شیئر: