پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 129 پوائنٹس کا اضافہ
سٹاک مارکیٹ 42 ہزار 199 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
منگل کو مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ 129 پوائنٹس سے زائد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 199 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کے روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان رہا تھا اور انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
پیر کو پاکستان سٹاک مارکیٹ 42 ہزار 71 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط ہیں اور حصص کی خریداری پر فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں۔
مارکیٹ میں تاجر شیئرز کی خریداری کے بجائے فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس 42 ہزار 356 پوائنٹس کی سطح پر رپورٹ کیا گیا۔