Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نیوی نے 8.6 ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی

نیول آپریشن میں پکڑی گئی منشیات کی مالیت تقریبا 9 ارب روپے ہے (فوٹو: پاکستان نیوی)
پاکستان بحریہ کے دو جہازوں نے فضائی یونٹ کے تعاون سے شمالی بحیرہ عرب میں تقریباً 5800 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی جس کی مالیت 806 ارب روپے ہے۔
بدھ کو پاکستان نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ کارروائی میں بحریہ کے دو جہازوں نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا جس کے نتیجے میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لی گئی ہے۔
پاکستان نیوی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں دو مشکوک کشتیوں کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران چھان بین کرنے پر ان سے منشیات کی بڑی مقداربرآمد کی۔ بین الاقوامی منڈی میں پکڑی گئی منشیات کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 8.6 ارب روپے ہے۔
منشیات کی برآمدگی کے بعد پکڑی گئی دونوں کشتیوں کو ملکی قانون کے مطابق مزید کارروائی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر: