پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنز راولپنڈی میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے رکشے میں روانہ ہوئے۔
جمعرات کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر 17 سال بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز دیکھنے کے لیے انتہائی پُرجوش نظر آئے۔
مزید پڑھیں
-
انگلینڈ برمی آرمی ’کرکٹ کا ماحول بنانے‘ پاکستان آگئیNode ID: 721861
-
انگلینڈ کی برمی آرمی پاکستانیوں سے اردو زبان سیکھنے کی خواہشمندNode ID: 721986
انہوں نے میچ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اردو زبان میں ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور پھر رکشہ ڈرائیور سے پوٹھوہاری زبان میں بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ٹی20 سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا اور ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل بھی زبردست رہا اور دونوں بار انگلینڈ کے کرکٹرز بازی لے گئے۔‘
انہوں نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’لڑکوں جم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔‘
Raja G, Pindi Julsanh tae match taksanah! @ECB_cricket @TheRealPCB #EkSaath4Cricket #EkSaath75 #EngvsPak pic.twitter.com/3freITsSnh
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 1, 2022