Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی سابق چینی صدر کی وفات پر تعزیت 

شاہ سلمان نے چینی صدر کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا (فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کےسابق صدرجیانگ ژیمن کی وفات پر چینی صدر شی جین پینگ سےتعزیت کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن کی وفات پر چین کے موجودہ صدر شی جین پینگ کے نام تعزیتی پیغام  ارسال کیا ۔ 
شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ  ’چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن کی وفات کی اطلاع ملنے پر آپ، ان کے اہل خانہ اور چین کے دوست عوام سے دلی رنج و ملال  اور انتہائی ہمدردی ہے۔ آرزو ہے کہ آپ کو کسی تکلیف یا دکھ کا سامنا نہ ہو۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی چینی صدر کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا جس میں انہوں نے سابق صدر کی وفات پر صدر شی جین پینگ سے افسوس کا اظہار  کیا۔ 

شیئر: